0

سعودی عرب کی حاظر ین کو 60 ہزار ریال تک رقم ساتھ لانے پر کسٹم حکام کو اندراج کروانے کی ہدایت

جدہ(نیا محاز ) مملکت سعودی عرب میں مختلف ممالک سے آنے والے عازمین اپنے ساتھ ساٹھ ہزار سعودی ریال یا اسکے مساوی دوسری کرنسی یا زیورات ہوں تو انہیں کسٹم حکام کے پاس درج کروا کر کسٹم دیکلریشن فارم حاصل کریں تا کہ واپسی پر کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین کو یاد دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق مملکت آتے وقت اگر ان کے پاس 60 ہزار ریال یا اس کے مساوی اضافی رقم یا قیمتی زیورات وغیرہ ہوں تو ان کے بارے میں کسٹم میں اندراج کرائیں۔

سبق نیوز کے مطابق مملکت آنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسٹم قوانین کا احترام کریں۔ حج سیزن میں دنیا بھر سے عازمین لاکھوں کی تعداد میں مملکت آتے ہیں اس حوالے سے وزارت حج کی جانب سے عازمین کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسٹم قوانین پر عمل کریں۔ اضافی رقم ہونے کی صورت میں اس کا باقاعدہ اندراج کرانے کے بعد کسٹم سے اس کی اجازت حاصل کریں تاکہ کسی قانونی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس ضمن میں وزارت حج وعمرہ نے کسٹم قواعد کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی مسافر کے پاس اگر 60 ہزار ریال سے زائد رقم ہو یا اس کے مساوی کسی اور ملک کی کرنسی ہو۔ علاوہ ازیں قیمتی زیورات جن کی مجموعی مالیت 60 ہزار سے زائد ہو یا ایسی تجارتی اشیا جن کی قیمت 3 ہزارریال سے زائد ہو ان کا باقاعدہ کسٹم قانون کے تحت مخصوص فارم پر اندراج کرایا جائے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین کسی بھی قانونی مسئلے سے بچنے کے لیے کسٹم ڈیکلیریشن فارم ضرور حاصل کریں تاکہ بعدازاں کسی مشکل میں مبتلا نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں