0

کامیڈین رنگیلا کی19ویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویں برسی(کل) 24مئی جمعہ کو منائی جائے گی ۔

سعید خان المعروف رنگیلاکا تعلق پختون فیملی سے تھا ۔وہ 1937 کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں پیدا ہوئے اور بعد ا زاں افغانستان سے ہجرت کر کے پشاور اور پھر لاہور مقیم ہو گئے ۔رنگیلا پاکستان فلمی انڈسٹری کے ایک نمایاں اداکار،صداکار اور فلم ڈائیریکٹر رہے ہیں ۔
انہوں نے ساڑھے چھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا اور مزاحیہ اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔رنگیلا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1958 کو فلم جٹی سے کیا ۔انہوں نے متعدد فلموں میں گلوکاری بھی کی ۔رنگیلا کی منور ظریف کے ساتھ جوڑی فلم کی کامیابی کی علامت سمجھی جاتی تھی بعد میں انہوں نے فلم سٹار ننھا کے ساتھ بھی جوڑی بنائی رکھی ۔

رنگیلا کی معروف ترین فلموں میں منجی کتھے ڈاہواں ، ہتھ جوڑی ،جگری یار،سنگدل،پگڑی سنبھال جٹا ،دوستی،ٹھاہ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

رنگیلا نے فلم عورت راج اور دو رنگیلے میں بطور پلے بیک سنگر کا م کیا۔ انہیں نگار ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے ۔رنگیلا نے تین شادیاں کیں اور ان کی 8بیٹیاں اور 6بیٹے ہیں ۔رنگیلا 24مئی 2005 کو 68برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں