اسلام آباد (نیا محاز ) وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کریں گے جہاں وہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا اپنے انتخاب کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہوگا، وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وزیراعظم کا اماراتی کاروباری برادری اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے، اپنے دورے میں وزیراعظم تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔