عمرکوٹ (نیا محاز )صوبائی وزیر تعلیم کے حکم پر عمرکوٹ ضلع کے گھوسٹ ایجوکیشن ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ، ڈائریکٹر میرپورخاص ریجن نے فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیے، تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم کی سخت ہدایات کے بعد محکمہ تعلیم حرکت میں آگیا ، میرپورخاص کے ڈائریکٹر مرزا ارشد بیگ نے ایک سو بیس گھوسٹ ملازمین کی لسٹ جاری کردی
،وزیر تعلیم سندھ کے آبائی ضلع میں 120 غیر حاضر اساتذہ کے نام سامنے آگئے ، غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ڈائریکٹر میرپورخاص ریجن نے 120 غیر حاضر اساتذہ کی فہرست ڈی ای او پرائمری کو ارسال کردی ۔