0

عمران خان کی 30مئی کونیب ترامیم کیس میں ذاتی حیثیت میں پیشی اور سماعت لائیو دکھانے کی درخواست

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی انتظامیہ کے توسط سے ایک درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے،وکیل

راولپنڈی(نیا محاز اخبارتازہ ترین۔23 مئی 2024 ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 30مئی کوسپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس میں ذاتی پیشی اور سماعت لائیو دکھانے کی درخواست کر دی،بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی انتظامیہ کے توسط سے ایک درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔عمران خان کے وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک ہفتہ قبل اس کیس کی سماعت میں بطور درخواست گزار ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے لیکن اس دوران انہیں بولنے کا موقع نہیں ملا تھا۔
لہٰذا 30مئی کو کیس کی سماعت کے دوران انہیں ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے اور مقدمے کی سماعت براہ راست نشرکرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ڈی ایم کی جانب سے قومی احتساب بیورو آرڈیننس میں متعارف کرائی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے درخواست دائر کی تھی۔واضح رہے کہ 15مئی کو سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش کیا گیاتھا۔اس دوران عمران خان نے ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔سپریم کورٹ میں نیب ترمیم کیس کی سماعت کے آغاز پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، عمران خان نے نیلے رنگ کی قمیض پہنی ہوئی تھی، وہ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت میں حاضر رہے تاہم انہیں بات کرنے کا موقع نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں