0

دہشتگردی میں ہلاک چینیوں کیلئے 25 لاکھ ڈالرز زرتلافی، ای سی سی منظوری دیگی

اسلام آباد(نیا محاز )حکومت نے 26 مارچ 2024 کو دہشتگرد حملے میں ہلاک چینی باشندوں کےلئے 25لاکھ 80ہزار ڈالرز زر تلافی کا اعلان کیا ہے جس کی ای سی سی اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔

داسو ڈیم حملے میں 6 چینی کارکن ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد حملے میں جاں بحق پاکستانی کےلئے 25لاکھ روپے کی سفارش کی گئی۔کابینہ ڈویژن کے ایک سینئر افسر کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) اپنے آئندہ اجلاس میں اس پیکیج کی منظوری دے گی۔اس حملے میں ہلاک چینی کارکنوں کا تعلق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے تھا جو ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے ، اس پراجیکٹ کے مکمل ہونے سے 4320 میگا واٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے لیکن بد قسمتی سے یہ پر اجیکٹ دوبارہ دہشتگرد حملوں سے متاثر ہوا ہے۔
اس پراجیکٹ پر پہلا دہشتگرد حملہ 14جولائی 2021 کو ہوا تھا جس میں10چینی ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے جبکہ رواں سال دوسرے حملے میں6 چینی اور ایک پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔6 مقتول چینیوں کے ورثاءکے لیے مذکورہ زرتلافی کی سمری ای سی سی کو مل گئی ہے۔بین الوزار تی کمیٹی (آئی ایم سی ) نے جاں بحق پاکستانی کارکن کے لئے بھی 25لاکھ روپے تلافی کی سفارش کی ہے۔آئی ایم سی کا قیام گزشتہ 9 مئی کو وزارت آبی وسائل کی کنوینر شپ میں عمل میں آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں