0

گلوکارہ میگھا کا پنجابی ٹپوں پر مشتمل ویڈیو’’لال پٹولے‘‘ ریلیز

میگھا سٹوڈیو پر ریلیز ہونیوالے اس گانے کی شاعری بائو اصغر،میوزک کاشی خان او رڈائریکشن میگھا جی کی اپنی ہے

کھڈیاں خاص(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 22 مئی2024ء) میلوڈی کوئین میگھا جی کا نیا پنجابی ٹپوں پر مشتل ویڈیو’’لال پٹولے‘‘ ریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیوکو گذشتہ روز میگھا سٹوڈیو کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پرریلیز کیاگیاہے اس گانے کی شاعری بائو اصغر نے لکھی ہے اس کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیاہے اس کی ڈائریکشن میگھا جی نے خود دی ہے جبکہ ان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رزاق مناتھے۔
ایک ملاقات کے دوران میگھاجی نے بتایاکہ ان کا یہ ویڈیو ریلیز سے قبل ہی ہٹ ہوچکاہے کیونکہ سوشل ایپس ٹک ٹاک،انسٹا گرام،فیس بک،سنیک ویڈیو و دیگر پر اس کے متعدد ویڈیوز بن چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کو لوگ بہت زیادہ پسندکررہے ہیں۔

گلوکارہ میگھاجی کا کہناتھا کہ وہ عوامی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گیت ریکارڈ کروارہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کا ہر آنیوالا گیت زبان ذدعام ہوتاہے۔

میگھا جی نے مذید بتایاکہ ان کے اس وقت بہت سارے سونگز ریکارڈنگ کے مراحل میں ہیں جو یکے بعد دیگرے ریلیز کردئیے جائینگے اور انشاء اللہ وہ سونگز بھی ان کے پرستاروں کو بھائیں گے اور جس طرح انہوں نے ان کے سابقہ و حالیہ گیتوں کو سراہا نئے آنے والے گیتوں کو بھی پسندیدگی کی سند سے نوازیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں