0

کانکنی کے شعبے کو آگے بڑھانے کیلئے نئے منصوبے متعارف کروائیں گے :وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی

اسلام آباد (نیا محاز)وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ کانکنی کے شعبے کو مائن اونرز ایسوسی ایشن کی مدد سے ترقی دی جائے گی۔ کانکنی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے اور حکومت مائن اونرز کی تمام مشکلات کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی کی زیر صدارت آل پاکستان مائن اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے فیلڈ میں پیش آنے والے مختلف مسائل پر وزیر معدنیات کو تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر معدنیات نے مائن اونرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے کانکنی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کانکنی کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لئے نئے منصوبے متعارف کروائے گی تاکہ یہ شعبہ ملکی معیشت میں مزید بہتری لا سکے۔

ملاقات کے دوران آل پاکستان مائن اونرز ایسوسی ایشن نے کول مائننگ کے پیچیدہ عمل اور اس سے جڑے تکنیکی مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وزیر معدنیات کو ڈیڈ رینٹ اور مائننگ لیز کے وقت اور دورانیہ سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا۔

آل پاکستان مائن اونرز ایسوسی ایشن نے اس یقین دہانی پر وزیر معدنیات کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت کی جانب سے مزید سپورٹ ملنے سے کول مائننگ کے شعبے میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں