0

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا، کس جماعت کا پلڑا بھاری۔۔۔؟

اسلام آباد (نیا محاز ) قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے ایک مرتبہ پھر صورتحال متنازعہ ہوگئی ،سنی اتحاد کونسل اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اس حوالے سے تاحال اتفاق نہ ہوسکا، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری،اس امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ نئی صورتحال میں قومی اسمبلی کی اس اہم قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کے حصے میں آجائے۔

پی اے سی چیئرمین شپ کے لیے سنی اتحاد اور حکومت میں تاحال اتفاق نہ ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اتفاق کے باعث حکومت نے پی اے سی کی چئیرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر غور شروع کردیا ، پی اے سی کا چئیرمین پہلی مرتبہ باقاعدہ ووٹنگ سے بنائے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں