0

ٹی 20ورلڈکپ؛ قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا، حسن علی، سلمان علی آغا اور محمد عرفان ڈراپ

لاہور(نیا محاز)آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کیلئے 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کل ہو گا،حسن علی ، سلمان علی آغا اور محمد عرفان کو ڈراپ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان ،فخر زمان اور حارث رؤف شامل ہیں،افتخار احمد، عماد وسیم،محمد عباس آفریدی،محمد عامر، اور محمد رضوان سکواڈ کا حصہ ہیں،نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان سکواڈ میں شامل ہیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے حتمی قومی سکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن 24 مئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں