اسلام آباد(نیا محاز)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کو وزارت کا چارج دیدیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج دے دیا گیا،وزیراعظم کی منظوری کے بعد رانا ثنا اللہ کو چارج دینےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
یاد رہےکہ احسن اقبال کو اس سے پہلے بین الصوبائی وزارت کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔