0

سائفر کیس؛ جب آپ کو ملزمان نے خود منع کردیا تو آپ نے کیسے جرح کی؟جسٹس گل حسن اورنگزیب کا سٹیٹ ڈیفنس کونسلز کو بیان حلفی جمع کرانےکا حکم

اسلام آباد(نیا محاز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران سٹیٹ ڈیفنس کونسل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے اپنا دفاع کرنے سے منع کردیا ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ جب آپ کو ملزمان نے خود منع کردیا تو آپ نے کیسے جرح کی؟ملزمان سے سٹیٹ ڈیفنس کونسلز کی مشاورت اور ان کا انکار اہم معاملہ ہے،

عدالت نے دونوں سٹیٹ ڈیفنس کونسلز کو اپنے بیانات بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ سٹیٹ ڈیفنس کونسلز حقائق پر مبنی بیان حلفی کل جمع کرائیں،حامد علی شاہ کل پیش ہو کر متفرق درخواست پر دلائل مکمل کریں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کیس ریکارڈ کا تقاضا نہیں کیاتھا؟کیا آپ نے چاہا نہیں کہ جج سے جرح کیلئےکچھ وقت مانگا جائے؟سٹیٹ ڈیفنس کونسل نے کہاکہ نہیں مجھے نہیں ضرورت پڑی بلکہ دستیاب ریکارڈ سے تیاری کرلی تھی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپ کو کیس کی دستاویزات کیسے ملیں؟ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہاکہ سائفر کیس کی دستاویزات جیل اتھارٹیز سے ملیں،جسٹس اورنگزیب نے کہاکہ فیصلے میں جج نے کیوں لکھا سٹیٹ کونسل تمام کارروائی میں موجود تھے؟جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سٹیٹ ڈیفنس کونسل سے استفسار کیا کہ کس حیثیت میں آپ وہاں موجود تھے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود کے سٹیٹ ڈیفنس کونسل حضرت یونس سےبھی استفسار کیا، کیا آپ نے بھی وقت نہیں مانگا تیاری کیلئے؟سٹیٹ ڈیفنس کونسل حضرت یونس نے کہاکہ مجھے 26جنوری کو کہا گیا کہ کل تک جتنی تیاری ممکن ہو کرلیں،جسٹس اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ نے کتنی دیر تک بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی؟سٹیٹ ڈیفنس کونسل عبدالرحمان نے کہاکہ میں خان صاحب سے 15منٹ کیلئے ملا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں اپیلوں کی سماعت کل تک ملتوی کردی،

عدالت نے دونوں سٹیٹ ڈیفنس کونسلز کو اپنے بیانات بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ سٹیٹ ڈیفنس کونسلز حقائق پر مبنی بیان حلفی کل جمع کرائیں،حامد علی شاہ کل پیش ہو کر متفرق درخواست پر دلائل مکمل کریں،سٹیٹ ڈیفنس کونسل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے اپنا دفاع کرنے سے منع کردیا ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ جب آپ کو ملزمان نے خود منع کردیا تو آپ نے کیسے جرح کی؟ملزمان سے سٹیٹ ڈیفنس کونسلز کی مشاورت اور ان کا انکار اہم معاملہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں