0

اس سیزن میں آم کی ایکسپورٹ سے کتنے ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہو گا؟ جانیے

کراچی ( نیا محاز)پاکستان سے آم کی برآمد شروع ہوگئی پہلی کنسائنمنٹ دبئی روانہ کر دی گئی، یورپ کو آم کی ایکسپورٹ 25 مئی سے شروع ہوگی ،

اس سیزن میں ملک سےآم کی ایکسپورٹ ٹارگٹ 1 لاکھ میٹرک ٹن رکھا گیا ہے جس سے 90 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہو گا۔

فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان سے آم کی پہلی کنسائنمنٹ دبئی روانہ ہوگئی ہے. رواں ماہ ہی سعودی عرب، مسقط، قطر، کویت اور دیگر ممالک کو بھی آموں کی ایکسپورٹ شروع ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں