کھڈیاں خاص(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 21 مئی2024ء) ہدائتکار نوید رضانے ’’ٹائیگر بابا‘‘ کی تکمیل کے بعدفلم ’’گاڈ فادر‘‘ کو ری شیڈول کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہدائتکار نوید رضانے اپنی نئی فلم’’ٹائیگربابا‘‘ کا کیمرہ کلوزکردیاتھا ان دنوں اس کے بیک گرائونڈ میوزک پر کام جاری ہے۔نوید رضانے اپنی فلم’’گاڈ فادر ‘‘ کو بھی ری شیڈول کردیاہے جس کے لیئے وہ 26 مئی کواپنی نئی فلم’’ گاڈ فادر‘‘ کا یونٹ لے کر کالام روانہ ہورہے ہیں جہاں پر اداکارہ چندا بی بی اور رانا رحمان پر دوگانے عکسبندکیئے جائینگے۔
ان گانوں کی شاعری مشتاق علوی اور اقبال درویش نے لکھی ہے جس کی کمپوزیشن نوید رضا نے کی ہے اس کے میوزک ارینجر اور ریکارڈسٹ وقار کھنہ ہیں ان گانوں کوایم پی سٹوڈیو میں ریکارڈ کیاگیاہے۔
اس یونٹ میںڈرون آپریٹر ندیم شیخ،ڈانس ماسٹر افتخار سوہنی،میک اپ آرٹسٹ فرح خان اور کیمرہ مین نویدرضا شامل ہوں گے۔ایک ملاقات کے دوران اس فلم کے رائیٹر ،ڈائریکٹر و پروڈیوسرنویدرضانے بتایاکہ ان کی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کو بشرط سنسر عید الاضحی پر ریلیز کیا جارہاہے جو کہ ایک فیملی فلم ہے انہیں یقین ہے کہ ان کے فلم بین ان کی اس فلم کو ضرور پسندکریں گے۔
’’ٹائیگربابا‘‘ میں ایک باپ اور بیٹی کے مقدس رشتے کو دکھایاگیاہے اور بتایاگیاہے کہ ایک پانڈی(عارف گوندل) ’’ٹائیگر بابا‘‘ بننے پر مجبور کیوں ہوتاہے