0

چیئرمین پی اے سی کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا، ووٹنگ کرائے جانے کا امکان

اسلام آباد(نیا محاز )حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین پر اتفاق نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق تاریخ میں پہلی بار چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے لئے ووٹنگ کرائے جانے کا امکان ہے، ووٹنگ کی صورت میں چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیے جانے پر غور ہورہا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی اے سی میں حکومت کے 16 اور اپوزیشن بشمول سنی اتحاد کونسل کے 8 ارکان ہونے کا امکان ہے، ووٹنگ ہونے کی صورت میں حکومتی رکن با آسانی چیئرمین پی اے سی بن سکتا ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا بتانا ہے کہ رولز یا قانون میں کہیں درج نہیں کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن سے ہوگا مگر ماضی میں کبھی چیئرمین پی اے سی کے عہدے کے لئے ووٹنگ نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی کے لئے نامزد کررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں