لیڈز میں بارش کا 75 فیصد امکان، نمی کی سطح 82% ، اوس پوائنٹ 12 ڈگری سیلسیئس ہونے کی توقع
لیڈز (نیا محاز تازہ ترین اخبار ۔ 21 مئی 2024ء ) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان بدھ کو لیڈز میں شیڈول پہلا ٹی ٹونٹی AccuWeather کی جانب سے فراہم کردہ موسمیاتی پیشن گوئی کے مطابق بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ AccuWeather کی طرف سے فراہم کردہ موسمیاتی پیشن گوئی کے مطابق ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے گیم کے تاخیر یا منسوخ ہونے کا خطرہ ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق لیڈز میں بارش کے 75 فیصد امکان کے ساتھ کافی مقدار میں بارش ہوگی۔
شہر میں تقریباً 5.3 ملی میٹر بارش متوقع ہے جس سے پچ اور کھیل کے حالات پر بہت زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔ نمی کی سطح 82% ، اوس پوائنٹ 12 ڈگری سیلسیئس ہونے کی توقع ہے جو گیند کی گرفت اور حرکت کو متاثر کر سکتی ہے۔ نمی کی اتنی زیادہ سطح اکثر پچ کو گیلی بناتی ہے اور بلے بازوں اور گیند بازوں کے لیے اضافی مشکلات پیدا کرتی ہے۔
خراب موسم کے باوجود دونوں ٹیمیں سیریز کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔
اپنے متحرک کپتان کی قیادت میں پاکستان ایک مضبوط تاثر قائم کرنے کے خواہاں ہے جبکہ انگلینڈ اپنی گہری بیٹنگ لائن اپ اور ورسٹائل باؤلنگ اٹیک کے ساتھ اپنی سرزمین پر فتح حاصل کرنے کے لیے یکساں طور پر پرعزم ہے۔ پاکستانی سکواڈ میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان شامل ہیں۔