0

سینیٹر فیصل واوڈانے خود کو “پراکسی ” کہنے والوں کو کرارا جواب دیدیا

اسلام آباد (نیا محاز ) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈانے خود کو “پراکسی ” کہنے والوں کو کرارا جواب دیدیا ۔ انہوں نے کہا ہےکہ مجھے گھما پھرا کر گھسیٹ کر توہین میں لایا گیا ہے

میں نے پاکستانی قوم کو ایسا بیانیہ دیا جو کوئی لیڈر نہیں دے سکتا، جو لوگ بھی بول رہے ہیں وہ پاکستان کی ترقی اور عدلیہ کے وقار کیلئے بات کررہے ہیں، میرے ساتھ پہلے بھی بے انصافی ہوتی رہی اب تو مجھ پر پراکسی کا الزام لگ گیا ہے، اعظم نذیر تارڑ میرے راستے پر چل رہے ہیں تو کیا ان پر بھی توہین لگائیں گے، پی ٹی آئی کے لوگوں نے نام لے کر گالیاں دیں توہین ان پر ہونی چاہیے، میں جو بات کررہا تھا آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایک حاضر سروس جج اطہر من اللہ نے مجھے پراکسی کہا ہے، انڈین اور انگلش اخباروں نے میری ہیڈ لائنز لگائی ہیں کہ میں پراکسی ہوں، میرے باپ دادا کی عزت کا جنازہ نکال دیا گیا اب ثابت تو کرنا پڑے گا، قانونی طور پر کوئی حاضر سروس جج کسی پر الزام نہیں لگاسکتا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون سمیت پارلیمنٹ پر کوئی شب خون مارا گیا یا ہماری عزت پر حملہ ہوا تو ہم ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں