0

ایران کے سپریم لیڈرکا ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق افراد کی اہلخانہ سے اظہار تعزیت

تہران (نیا محاز )ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی اور حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر افراد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی مجاہد عالم اور عوامی صدر تھے، اس عظیم شخص نے ذمہ داری سنبھالی، خود کو لوگوں، ملک اور اسلام کیلئے وقف رکھا۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ایرانی قوم جاں نثار اور مخلص شخصیت سے محروم ہوگئی، ابراہیم رئیسی کیلئے عوام کی خدمت ہر چیز سے بالاتر تھی، بعض بدخواہوں کے طنز بھی انہیں امور بہتر کرنے سے نہ روک سکے۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ آیت اللّٰہ آل ہاشم نماز جمعہ کے محبوب اور قابل احترام پیش امام تھے اور عبداللہیان محنتی اور فعال وزیر خارجہ تھے، مالک رحمتی مشرقی آذربائیجان کے انقلابی گورنر تھے۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ وہ ابراہیم رئیسی کی قابل احترام والدہ کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور ابراہیم رئیسی کی نیک و عظیم اہلیہ کو بھی دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ وہ آل ہاشم کے انتہائی محنتی والد کو بھی دلی تعزیت پیش کرتے ہیں، وہ اہل خانہ کیلئے صبر اور مرحومین کی ارواح کیلئے اللّٰہ کے رحم کی دعا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں