0

ایران میں آئندہ دنوں میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ فیصلہ کرے گی کہ عہدے کس کو ملیں:تجزیہ کار

کراچی ماہر مشرق وسطیٰ امور کامران بخاری نے کہا ہے کہ ایران ایک فوجی بالادستی والی ریاست کی طرف جارہا ہے جہاں آئندہ دنوں میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ فیصلہ کرے گی کہ عہدے کس کو ملیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں کیا ۔ پروگرام میں وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی ۔

واضح رہے کہ میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی اچانک موت کو ایران کی اندرونی سیاست کیلئے دھچکے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں