اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، اسحاق ڈار اور سیکرٹری کابینہ کو نوٹس جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسحاق ڈارکی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ لاہورہائیکورٹ نے فیصلہ نہیں کردیا تھا؟میں نے شاید میڈیا میں دیکھا تھا،وکیل درخواست گزارنے کہاکہ اگروہاں فیصلہ ہو بھی گیا تھا تو بھی اس عدالت کا دائرہ اختیار ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ یہی کہہ رہا ہوں فیصلہ ہو چکا ہے چیک کرلیں،انگریزی آتی ہے آپ کو ؟درسرے درخواستگزارکے وکیل ریاض حنیف راہی صاحب کو بلائیں۔
چیف جسٹس نے شیر افضل مروت کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے کیا گراؤنڈز ہیں ،ِوکیل نے کہاکہ 4گراؤنڈزہیں ،ایگزیکٹوآرڈرکی گنجائش نہیں، دو چارج نہیں ہو سکتے،
وکیل درخواستگزار نے کہاکہ وزیراعظم الیکشن کے ذریعے منتخب ہو کرآتا ہے،ڈپٹی وزیراعظم ایگزیکٹوآرڈرکے ذریعے آتا ہے،اس عدالت نے دو عہدے رکھنے سے متعلق واضح آرڈر کیا ہوا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جون تک جواب چطلب کرلیا،عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، اسحاق ڈار اور سیکرٹری کابینہ کو نوٹس جاری کر دیئے ،عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا،چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے فریقین سے 12جون تک جواب طلب کرلیا۔