0

ہتک عزت بل کا معاملہ: تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندے آج پنجاب اسمبلی طلب

لاہور(نیا محاز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو آج پنجاب اسمبلی طلب کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات پر آج تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو پنجاب اسمبلی بلا یا گیا ہے،

صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے آج اسمبلی میں وزیر اطلاعات کے آفس میں ملاقات ہوگی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ہتک عزت کا قانون تمام صحافیوں کی مشاورت سے لائیں گے لہٰذا ملاقات میں ہتک عزت قانون سے متعلق صلاح مشورہ ہوگا، ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے۔واضح رہے کہ صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مستردکر دیا ہے۔مزید برآں تمام صحافتی تنظیمیں اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس مجوزہ قانون پر سخت تشویش اور تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں