0

ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل سے ایئرپورٹ پر ملاقات، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اسلام آباد (نیا محاز )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل سے ایئرپورٹ پر ہونے والی اتفاقیہ ملاقات کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ کھڑی ہیں۔دراصل زیرِ گردش یہ تصویر کراسہ انور شیخ نامی پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے انسٹاگرام پر جاری کی ہے جس میں ماہرہ خان کے ساتھ کھڑی لڑکی وہ خود ہیں۔

کراسہ انور کو سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ہمشکل قرار دیا جاتا ہے اور ماضی میں وہ اداکارہ کے مختلف ل±کس اور فوٹو شوٹس نقل کر کے سوشل میڈیا کی زینت بھی بناچکی ہیں۔کراسہ ان دنوں پاکستان کے مغربی علاقاجات کی سیر کو گئی ہوئی تھیں اور ممکنہ طور پر وہاں سے واپسی پر ایئرپورٹ پر ان کی ملاقات ماہرہ خان سے ہوئی جسکی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کی۔مذکورہ تصویر میں کراسہ سفید دلکش پرنٹ والا سیاہ کرتا پہنی ہوئی ہیں جبکہ ماہرہ خان خاکی رنگ کی چھوٹی قمیض اور ٹراو¿زر زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں کراسہ نے چند سکرین شاٹس بھی شامل کئے جن میں سوشل میڈیا صارفین اس تصویر کو کراسہ کی جانب سے بطور سٹوری شیئر کرنے پر ردِ عمل دیتے دکھے۔

سکرین شاٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیادہ تر لوگوں نے کراسہ اور ماہرہ خان کو ‘ٹوئنز’ یعنی جڑواں بہنیں قرار دیا۔ علاوہ ازیں اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بھی سوشل میڈیا صارفین دونوں میں غیر معمولی مماثلت کو دیکھ کر حیران دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں