0

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق کے غزہ کیلئے احتجاجی کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی، 1 شخص جاں بحق

اسلام آباد(نیا محاز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر قائم سابق سینیٹر مشتاق کے غزہ کیلئے احتجاجی کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی، 1 شخص جاں بحق ہوگیا ۔

روز نامہ جنگ کے مطابق ڈی چوک پر قائم غزہ کیمپ میں تیز رفتار گاڑی گھس گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثہ گزشتہ رات کو پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے گاڑی میں سوار شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔اس حوالے سے جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہ بھی کیمپ کے قریب موجود تھے۔انہوں نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور قاتل کو گرفتار کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیو غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی۔ایکسپریس چوک پر فلسطین کے حق میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں