کراچی (نیا محاز )ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے قبضے سے لگ بھگ ڈھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
حکام کے مطابق دبئی جانے کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے ایک مسافر محمد احسن کے سامان میں شامل آٹا گوندھنے والی مشین کو اے ایس ایف کے عملے نے مشکوک قرار دیا۔
اے ایس ایف کے عملے نے مشین کی مہارت سے تلاشی کے بعد مشین میں خفیہ طور پر چھپائی گئی 2.28 کلوگرام آئس ہیروئن اور 420 گرام براو¿ن ہیروئن برآمد کرلی اور منشیات کی کراچی سے دبئی سمگلنگ کی کوششں کو ناکام بنا دیا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔