0

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ٹی برآمدات میں بھاری اضافہ

اسلام آباد (نیا محاز ) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ایک ماہ میں بڑا اضافہ ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت آئی ٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایک ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اتنا اضافہ پہلی بار ہواہے ،

آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 62.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ، جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے درمیان آئی ٹی برآمدات 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں ہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں آئی ٹی برآمدات 2.135 ارب ڈالرز تھیں، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ وزیراعظم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ، آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات جاری ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں