پتوکی(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ملتان سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے پول سے ٹکرا کر جاں بحق سر اور دھڑ علیحدہ علیحدہ ہوگئے ،نعش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ جس میں کالر نے بتایا کہ ایک لڑکا ٹرین سے گر گیا ہے۔
کنٹرول روم نے قریبی اسٹیشن سے گاڑی کو روانہ کروایا ریسکیو سٹاف نے بتایا کہ ایک ٹرین جو ملتان سے لاہور جا رہی تھی اور لڑکا ٹرین سے باہر ہو کر ویڈیو بنا رہا تھا جبکہ لڑکے کا والد بھی ٹرین میں اس کے ہمراہ سوار تھا لڑکا ویڈیو بنانے میں مصروف تھا کہ اچانک ٹریک کے ساتھ لگے پول سے ٹکڑا گیا جس سے اس کا سر دھڑ سے علیحدہ ہو کر ٹرین کے ڈبے میں گر گیا اور باقی دھر ٹریک پر گر گیا ٹرین رفتار میں ہونے کے باعث نا رکی اور لڑکے کا والد لڑکے کا کٹا ہوئے سر کے ہمراہ رائیونڈ پہنچ گیا جن کے اسرار پر ریسکیو عملے نے لڑکے کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رائے ونڈ شفٹ کر دیا۔