0

لاہور میں گودام سے زائد المعیاد ٹی وائٹنر کی بڑی کھیپ برآمد، مکھیوں، کاکروچز کی بھرمار

لاہور(نیا محاز ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایکسپائر ٹی وائٹنر کی بڑی کھیپ پکڑی لی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر بند روڈ مشتاق ٹاون میں واقع گودام پر ڈیری سیفٹی ٹیموں نے چھاپہ مارا، ایکسپائر ٹی وائٹنر پر اصل تاریخ تنسیخ مٹا کر جعلی تاریخ لکھی جا رہی تھی
، سٹوریج ایریا میں مکھیوں، کاکروچز کی بھرمار پائی گئی۔
عاصم جاوید نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کیا جارہا تھا، ایکسپائر ٹی وائٹنر کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے

، ایکسپائر ٹی وائٹنر کی تاریخ تنسیخ تبدیل کر کے دوبارہ سپلائی کے لئے تیار کیا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے، جعلسازوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے، شہری خرید سے قبل لیبل پڑھنے کی عادت اپنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں