0

فی طالبعلم 500 روپے سرکاری سکول میں نویں کے امتحان میں رشوت لیتے ٹیچر کی ویڈیو وائرل

سانگھڑ(نیا محاز ) سانگھڑ کے سرکاری اسکول میں نویں جماعت کے امتحان میں ٹیچر کی رشوت لینے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔

ویڈیو میں سرکاری ٹیچر کو طالب علم سے رشوت لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے طالبعلموں کا کہنا ہے کہ پاس کرانے کے لیے ٹیچر نے فی طالب علم 500 روپے وصول کیے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سکول ٹیچر کو معطل کر دیا اور معاملے کی انکوائری شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں