0

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(نیا محاز ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3100 روپے فی تولہ بڑھنے کے بعد قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے اضافہ دیکھنے میں آیاہے اور قیمت دو لاکھ 12 ہزار 706 روپے ہو گئی ہے ۔

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 2414 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔

دوسری جانب چاندی کی تولہ قیمت 120 روپے بڑھنے کے بعد 2850 روپے ہو گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں