0

بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار وکی کوشل ایک مرتبہ فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔

ممبئی (نیا محاز ) بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار وکی کوشل ایک مرتبہ فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ بلاک بسٹر فلم ’گینگز آف واسع پور‘ کی شوٹنگ کے دوران وکی کوشل کو جیل جانا پڑا، وہ فلم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کام سرانجام دے رہے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وہ فلم کی شوٹنگ ایک ایسی جگہ کررہے تھے جہاں اجازت نہیں تھی اور وہاں پر غیر قانونی کان کنی کا عمل جاری تھا، حالات خراب ہونے پر پولیس نے آکر وکی کوشل کو گرفتار کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں