0

نورجہاں کی صاحبزادی ظل ہما کی دسویں برسی(کل)منائی جائے گی

مکوآنہ (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 مئی2024ء) ملکہ ترنم نور جہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی دسویں برسی (کل)16مئی جمعرات کومنائی جائے گی۔
ظلم ہما ملکہ ترنم نور جہاں کی سب سے لاڈلی بیٹی تھیں۔ظل ہما 21فروری 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔
ان سے بڑے دو بھائی تھے، لیکن ملکہ ترنم کی آنکھ کا تارا ظل ہما تھیں

ظل ہما ابھی کمسن ہی تھیں انکے والد شوکت حسین رضوی اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی ظل ہما کی شادی لاہور کے ایک معروف خاندان میں عقیل بٹ سے ہوئی۔

ان کے ہاں چار بیٹے پیدا ہوئے لیکن بدقسمتی شادی ناکام رہی۔ظل ہما کو گائیکی کا شوق تو بچپن سے ہی تھا، لیکن والدہ نے کم عمری میں گانے کی اجازت نہ دی۔ ظل ہما نے اپنا یہ شوق 1990ء میں پورا کیا۔ شوگر اور گردوں کی بیماری نے ظل ہما کو لاچار کر دیا اور وہ16 مئی 2014ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں