0

غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکن سابق بھارتی فوجی ہلاک

اسلام آباد (نیا محاز اردو۔ 15 مئی 2024ء) بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ رفح میں جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، اس میں موجود اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے ایک بھارتی اہلکار کی موت ہو گئی جب کہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل

اسرائیل نے ممکنہ طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی، امریکہ

حکام کے مطابق، ”ایک بھارتی شہری کی موت اسرائیل اور حماس کے مابین جاری جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے کسی غیر ملکی کارکن کی پہلی ہلاکت ہے۔

ان کی گاڑی پر رفح میں حملہ کیا گیا، جس میں وہ سفر کر رہے تھے۔

‘‘

فی الحال اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تاحال اس بارے میں کوئی حتمی معلومات دستیاب نہیں کہ ان کی گاڑی پر حملہ کس نے کیا۔ تاہم بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ گاڑی ایک اسرائیلی ٹینک سے کیے گئے حملے کی زد میں آ گئی تھی۔

بھارتی وزرات خارجہ نے آج بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کرنل ویبھو انل کالے کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔

”ہم ان کے اہل خانہ اور اعزہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل

اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ نیو یارک میں اقوام متحدہ میں بھارت کا مستقل مشن اور تل ابیب اور رام اللہ میں بھارتی مشن متوفی کرنل کالے کی لاش کو بھارت لانے کے لیے تما م ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

”بھارت اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں متعلقہ حکام کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔‘‘
اقوام متحدہ کا موقف
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے نائب ترجمان فرحان حق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے ”اسرائیل کو ہمارے تمام قافلوں کی نقل و حرکت سے آگاہ کر دیا ہے۔ قافلوں کی تمام گاڑیوں پر واضح طور پر اقوام متحد لکھا ہوا ہے۔

‘‘
غزہ کی جنگ کے باوجود بھارت کو اسرائیلی فوجی برآمدات جاری

لیکن اسرائیلی دفاعی افواج کے ایک ترجمان نے کہا کہ آئی ڈی ایف کو اس گاڑی کے روٹ کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا، ”اس واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔‘‘

فرحان حق نے کہا، ”سیکرٹری جنرل کو اقوام متحدہ کے ادارہ تحفظ و سلامتی (ڈی ایس ایس) کے عملے کے ایک رکن کی موت اور ڈی ایس ایس کے ایک اور ملازم کے زخمی ہونے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، جب وہ آج صبح رفح میں واقع ایک یورپی ہسپتال جا رہے تھے۔

‘‘
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”غزہ میں جاری تنازعے سے نہ صرف عام شہریوں بلکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے امدادی کارکنوں پر بھی شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری اپیل کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اڈانوم گیبریئسس نے کرنل کالے کی ہلاکت پر اپنے ردعمل میں کہا، ”آج ہم غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک امدادی کارکن کی موت اور دوسرے کے زخمی ہونے کے بارے میں جان کر صدمے میں ہیں۔

‘‘
اقوام متحدہ نے کرنل کالے کی ہلاکت کے واقعے کی مکمل تفتیش کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیل نے بھی اس حملے کی ایک علیحدہ تفتیش کا حکم جاری کر دیا ہے۔

کرنل کالے کون تھے؟
چھیالیس سالہ ریٹائرڈ بھارتی کرنل کالے اقوام متحدہ کے ادار ہ تحفظ و سلامتی (یواین ڈی ایس ایس) کے لیے کام کرتے تھے۔ سن 2022 میں فوج سے سبکدوش ہونے والے کرنل کالے نے دو ماہ قبل ہی اقوام متحدہ کے ادارہ تحفظ و سلامتی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

وہ ایک ماہ قبل غزہ پہنچے تھے۔ ماضی میں وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے لیے بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔
کرنل کالے کا فوجی کیریئر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط تھا۔ انہیں جون 2000 میں جموں و کشمیر رائفلز میں کمیشن ملا تھا۔ انہوں نے پنجاب میں گیارہویں جموں و کشمیر رائفلز کی کمانڈ کی تھی اور جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا حصہ بھی رہے تھے۔

ان کی شاندار خدمات کے لیے انہیں متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔
جس وقت یہ واقعہ پیش آیا کرنل کالے لیول چھ کی ایک بلٹ پروف گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ اس گاڑی پر 7.62ایم ایم تک کی گولیوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ماہرین کے مطابق ان کی ہلاکت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی گاڑی کسی بھاری توپ سے کیے گئے حملے کی زد میں آ گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں