0

انی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں درج 2مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں درج 2مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں درج 2مقدمات میں بریت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے بریت کی درخواستوں پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف، عاصم بیگ اور آمنہ علی عدالت پیش ہوئے،وکیل سردار مصروف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی پر 109یعنی ایما کی حد تک الزام ہے،وکیل عاصم بیگ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کھنہ کے دونوں مقدمات سےبری کیا جائے،عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں