0

پاکستان کے لیڈر کو باہر فوا د چوہدری

ہر مسئلے میں پاکستان پھنس رہا ہے،کسانوں سے گندم نہیں اٹھائی جارہی ہے، تلخیاں بڑھانے والی باتیں نہیں بلکہ پانی ڈالنے کی ضرورت ہے،عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
لاہورنیا (محاز اخبارتازہ ترین۔14 مئی 2024) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیڈر کو باہر لائیں،کشمیر سمیت ہر جگہ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے،ہر مسئلے میں پاکستان پھنس رہا ہے،کسانوں سے گندم نہیں اٹھائی جارہی ہے، تلخیاں بڑھانے والی باتیں نہیں بلکہ پانی ڈالنے کی ضرورت ہے،لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا کرنے کا حل ہے۔ ہم ہتھیار اٹھا کر چلنے والے لوگ نہیں ہیں۔پاکستان مسلمانوں کا بڑا خواب تھا۔ملک میں افراتفری کا ماحول ہے ۔حکومت ہوش کے ناخن لے ۔دریں اثناءلاہور ہائی کورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق کو چھپایا ہے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ایک شخص کی گاڑی سے ظل شاہ کا حادثہ ہوا۔جسٹس انوار الحق پنوں نے دریافت کیا کہ کیا فواد چوہدری پر لگایا گیا الزام قابل ضمانت ہے ؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ جی وہ الزام قابل ضمانت ہے۔بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی۔واضح رہے کہ 8 مارچ کو لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کریک ڈاو¿ن کیا تھا جبکہ اس دوران پی ٹی آئی کا کارکن علی بلال عرف ظل شاہ جاں بحق ہوگیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی کارکن علی بلال (ظل شاہ)کو قتل کیا گیا ہے ۔جس پر اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں