0

شعیب ملک کیلئے سٹائلش پرسنالٹی کا ایوارڈ، ثنا جاویدخوشی سے نہال

کراچی (نیا محاز ) اداکارہ ثنا جاوید شوہر شعیب ملک کو موسٹ سٹائلش سپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ ملنے پر خوشی سے نہال ہیں۔

قومی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک نے سٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں موسٹ سٹائلش سپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔شعیب ملک کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے بعد اب مختلف ٹی وی شوز میں بھی حصہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔اپنی غیر معمولی کرکٹ کی مہارت کے لیے شہرت رکھنے والے شعیب ملک اب اپنے فیشن سینس کے باعث بھی خوب خبروں میں رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہیں سٹائل ایوارڈز میں موسٹ سٹائلش سپورٹس پرسنالٹی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر انہیں مبارکباد دی، اداکارہ نے لکھا کہ ایوارڈ ملنے پر بہت مبارک ہو میرے ہیرو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں