0

بیٹے کی مالی مشکلات سے متعلق کچھ معلوم نہیں، والد گروچرن سنگھ

ممبئی (نیا محاز  اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 مئی2024ء) لاپتہ اداکار گروچرن سنگھ کے والد ہرجیت سنگھ نے کہا ہے
کہ انہیں اپنے بیٹے کی مالی حالت کے خراب ہونے سے متعلق کچھ نہیں پتہ اور نہ ہی ایسا کچھ بیٹے نے کبھی بتایا۔ مشہور سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں سوڈھی کا کردار نبھانے والے اداکار گروچرن سنگھ 22 اپریل سے لاپتہ ہیں۔
انہیں آخری مرتبہ نئی دہلی کے علاقے پالم میں دیکھا گیا، جبکہ والد نے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی پولیس کو درج کروائی۔
پولیس نے انہیں تلاش کرنا شروع کیا اور اس دوران مختلف زاویوں سے ہونے والی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ لاپتہ گروچرن مالی مشکلات کا شکار تھے جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ وہ ایک دو نہیں بلکہ 10 بینک اکاؤنٹس چلاتے تھے۔ پولیس تحقیقات کے بعد سامنے آنے والے حقائق پر بات کرتے ہوئے گروچرن سنگھ کے والد ہرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا علم ہی نہیں کہ میرا بیٹا مالی مشکلات کا شکار تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے اس حوالے سے مجھے کچھ نہیں بتایا تھا، مجھے یقین ہے کہ اگر پولیس حکام کو اس معاملے میں کچھ ملتا تو وہ مجھے ضرور آگاہ کرتے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میری عمر ایسی ہے کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں رہتی، کافی دن ہوگئے ہیں اور اس کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ ہم تو صرف گروچرن کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں