0

لاہور میں رات گئے ہلچل مچ گئی

لاہور (نیا محاز )صوبائی میں رات گئے پاکستان آرمی کا مارچ، ویڈیوز سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی لیکن سچائی کیا ہے؟تفصیلات سامنےآگئی ہیں۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پیر کی شب پاکستان آرمی کی گاڑیوں اور پیدل دستوں کی اس طرح کی موومنٹ لاہور کے باسیوں نے کم ہی دیکھی ہے جس پر شہریوں نے سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کئے ہیں ،کسی نے اسے سانحہ نو مئی سے جوڑا تو کسی نے اس پر آزاد کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے بات کی۔

پاک آرمی نے ایک مشق کی جس پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے اپنی مرضی کے تبصرے کئے ،پراپیگنڈ ا کیا لیکن دراصل یہ پاک آرمی کی فرضی مشق تھی جس پر منچلوں نے آن لائن کہانیاں گھڑیں ۔لاہور ایک کھلی چھاؤنی ہے اور فوجی اکثر ایسی تربیتی مشقیں کرتے ہیں, ایک علاقے سے دوسرے علاقے کو ملانے والی سڑک پر چند لمحوں پر فوجی جوان دیکھے گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں