0

آئرلینڈ اگلے سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا

دورے کی تصدیق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس کے درمیان ڈبلن میں ہونے والی ملاقات کے بعد ہوئ
ڈبلن (نیا محاز تازہ ترین اخبار ۔ 13 مئی 2024ء ) آئرلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم محدود اوورز کے میچوں کی سیریز کے لیے اگست اور ستمبر 2025ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ فیوچر ٹورز پروگرام 27-2023ء کے ایک حصے کے طور پر طے شدہ اس دورے میں دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز اور اتنے ہی T20Is کھیلے جائیں گے۔ اس دورے کی تصدیق اتوار کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس کے درمیان ڈبلن میں ہونے والی ملاقات کے بعد ہوئی۔

میٹنگ کے دوران میک نیس نے محسن نقوی کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور انہیں تعریفی نشان کے طور پر آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کی جرسی پیش کی۔ مزید برآں خواتین کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس میں دونوں فریقوں نے خواتین ٹیموں کے درمیان سیریز کے انعقاد میں باہمی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈبلن میں ہونے والی میٹنگ میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وارن ڈیوٹروم اور کرکٹ آئرلینڈ کے دیگر اہم عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں