0

بانی پی ٹی آئی کوغلط فہمی، بینک افسر کو رجسٹرار سپریم کورٹ سمجھ بیٹھے

راولپنڈی (نیا محاز )اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بینک افسر کو رجسٹرار سپریم کورٹ سمجھ بیٹھے۔
بانی پی ٹی آئی نے کاغذات لہرا کر کہا رجسٹرار سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) عدالت میں بیان جمع کروا دیا ہے،

رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے ملی رقم پر 13 ارب روپے منافع ہوا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 مئی کی سماعت میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے بیان جمع کروایا ہے۔190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت کے بعد نیب حکام نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی موجودگی کی نفی کردی، نیب حکام نے بتایا کہ بینک کے افسر گوہر مسعود نے منافع والا بیان عدالت میں دیا۔
سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجوتھہ نے بھی بانی پی ٹی آئی کے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ بینک افسر نے تصدیق کی کہ سپریم کورٹ اکاونٹ میں پڑی رقم پر منافع آیا ہے، وہ شخص رجسٹرار سپریم کورٹ نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں