ڈبلن (نیا محاز)آئرلینڈ سے شکست خوردہ کپتان بابراعظم نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دے چکے ہیں، جو اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے نام تھا، جنہوں نے 76 میچز میں کینگروز کی قیادت کی۔
بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی20 میچز میں بابراعظم نے پاکستان ٹیم کی 77 میچز میں قیادت کرتے ہوئے اعزاز اپنے نام کر لیاہے جبکہ ان سے قبل یہ اعزاز ایرون فنچ کے پاس تھاجنہوں نے 76 میچز میں ٹیم کی کمان سنبھالی ۔تیسرے نمبر پر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہیں جنہوں نے 72 میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے ۔ چوتھے نمبر پر ایون مورگن 72 اور کین ولیمسن 71 میچز میں کپتانی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔