0

چاند پر جانیوالے پاکستانی سیٹلائٹ’ آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصویر موصول ہوگئی

کراچی (ںٰٰیا محاز) پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’ آئی کیوب قمر’ کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا جس کی پہلی تصویر سامنے آگئی، سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگالیے ہیں۔
اے ار وے نیوز کے مطابق مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز ، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں