0

انگلینڈ میں کالی کھانسی کےمرض میں مسلسل اضافہ، بچے لقمہ اجل بننے لگے

لندن (نیا محاز)انگلینڈ میں کالی کھانسی کےمرض میں مسلسل اضافہ، بچے لقمہ اجل بننے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں کالی کھانسی کے کینسر مسلسل بڑھ رہے ہیں
اور ہیلتھ حکام کے مطابق 5 بچوں کی موت بھی واقع ہو گئی ہے۔ یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے مطابق
مارچ میں کالی کھانسی کے1319کیسز سامنے آئے، فروری میں یہ تعداد 900 تھی۔ رواں برس تک اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 2,800تک جا پہنچی ہے اور خدشہ ہے کہ رواں برس اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں