0

ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب

جہلم (نیا محاز اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2024ء) ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وڈیو لنک کے ذریعے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی و سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلیپمنٹ بورڈ لاہور سے زیر تعمیر منصوبوں کے لیے مطلوبہ رقم کے حصول کے لیےپی اینڈ ڈی کو فنڈ ز کی فراہمی کے لیے منصوبہ جات کی تفصیل بھیجنے کےلیے کہا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سکولوں کی اپگریڈیشن کرنا چاہتی ہیں جس میں پرائمری سکول سے مڈل اور ہائی ، جبکہ ہائی سکولز کو ہائر سیکنڈری سکولز بنانے کے لیے ضلع بھر کے سکولوں کی فہرست فراہم کی جائے ۔

آنے والے نئے مالی سال برائے 2024-25 کے لیے عوام کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے لیے منصوبے اور ان کے بجٹ بنا کر پی اینڈ ڈی بورڈ لاہور کو بھجوائے جائیں تاکہ نئے بجٹ میں اس کی منظوری دی جا سکے اور فنڈ تفویض ہوں۔

جہلم شہر ، دینہ شہر اور سوہاوہ شہر میں سیوریج کی نظام کو بحال کرنے کے لیے سکیمیں بھجوائی جائیں ساتھ ان سکیموں کے تخمیہ لاگت بھی بھجوایا جائے۔ انہوں نے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کو سوہاوہ شہر میں پینے کے صاف پانی کی عوام کو فراہمی کے لیے اسکیم بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں اور کہا اور اس پر ہونے والے اخراجات کے ضمن میں تخمیہ لاگت بھی بھجوایا جائے تا کہ اس کی منظوری دی جا سکے۔ ضلع جہلم میں پانچ کلومیٹر سے زیادہ جتنی بھی سڑکیں ہیں ان کی بحالی اور تعمیر کے لیے ایک جامع پلان بھجوایا جائے تا کہ نئے بجٹ میں اس کی منظوری دی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں