0

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر

ایپوہ (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے ڈرا ہوگیا۔ پاکستان کے رانا وحید اشرف نے آخری لمحات میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول کرکے ٹیم کو شکست سے بچایا۔

ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان کو جاپان کےخلاف میچ کے 59ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو کہ جاپان کی جانب سے کھیل کے 33 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ کین ناگا یوشی نے سکور کیا تاہم پاکستان کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ رانا وحید اشرف نے گول سکور کرکے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ 1-1 گول سے ڈرارہا۔
پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر سات سات پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا سمیت پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اپنے پول کا چوتھا میچ کینیڈا کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق 1:00 بجے دوپہر کھیلے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں براؤنز میڈل حاصل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں