192

آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی

لاہور (نیا محاز اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 04 مئی2024ء) معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ اگر فلم میں آئٹم سانگ نہ ہو تو بھی وہ اس میں کام نہیں کریں گی۔ اداکارہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں اداکارہ سے میزبان اعجاز اسلم نے پوچھا کہ اگر فلموں میں آئٹم سانگ نہ ہو تو وہ ان میں کام کریں گی اس پر فاطمہ آفندی نے کہا کہ اگر فلموں میں آئٹم سانگ نہ ہو پھر بھی فلموں میں کام کرنے کے لیے مختلف مطالبات ہوتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ابھی فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، وہ فلموں میں خود کر پرسکون محسوس نہیں کرتیں۔ فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ڈراموں میں خود کو زیادہ پر سکون محسوس کرتی ہیں، انہیں ڈراموں میں ہی اداکاری کرنا اچھی لگتی ہے۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ڈراموں میں کام کرنے سے وہ ہر روز ٹی وی پر آتی ہیں، جس سے انہیں لگتاہے کہ وہ لوگوں سے گھروں میں جاکر ملتی ہیں۔

فاطمہ آفندی ماضی میں بھی بتا چکی ہیں کہ وہ فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ماضی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں بولی وڈ میں کام کی پیش کش ہوئی تھی مگر انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا، کیوں کہ فلموں میں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں