116

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کی25اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیا محازاخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے سمسٹر بہار 2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کی25اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد پرنسپل افسران، فیکلٹی و سٹاف ممبران سے عید ملن تقریب کے موقع پر شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر، سید ضیائ الحسنین نے جاری داخلوں پر وائس چانسلر کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کی مصروفیات کے باعث طلبہ نے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے، وائس چانسلر نے توسیع کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی طلبہ کو ہر جائز سہولت دے رہی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ طلبہ سے کوئی اضافی فیس وصول نہ کریں۔

قبل ازیں داخلوں کی آخری تاریخ 15 اپریل مقررتھی۔ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی ای)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)،بی بی اے پروگرامز، ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز، بی ایس پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور ڈپلومہ و سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلوں کے خواہشمند افراد اب نئی تاریخ تک بغیر لیٹ فیس چارجز کے داخلہ لے سکتے ہیں۔

سمسٹر بہار 2024ئ کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔داخلوں کی تفصیلات، فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔داخلوں کے بارے میں معلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاتراور یونیوسٹی کی ہیلپ لائن 468 -112-111-051سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں