208

14 سال سے کم عمر بچے سوشل میڈیا پیج نہیں بنا سکیں گے

فلوریڈا (نیا محآذ)امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ‘رون ڈی سانٹس’ نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے پر مبنی قانونی بِل کی منظوری دے دی ہے۔

ڈی سانٹس نے 14 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا پیج کی ممانعت اور 14 سے 15 سالہ بچوں کے والدین کی اجازت سے سوشل میڈیا پیج بنا سکنے پر مبنی قانونی بِل کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بچے ڈپریشن کا شکار ہو جاتے، خود کو نقصان پہنچاتے اور بعض اوقات خودکشی کر لیتے ہیں۔ مذکورہ بِل بچوں کی جنسی مواد والے صفحات تک رسائی کو بین کرے گا والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کا امکان فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں