اگر آپ ٹیکنالوجی یا رئیل اسٹیٹ کے شعبوں سے واقف ہیں تو آپ نے حمزہ مجید کا نام سنا ہی ہوگا جو کئی سالوں سے ان دونوں شعبوں میں اپنا نام بنارہے ہیں۔ حمزہ مجید ای کامرس اور رئیل اسٹیٹ جیسے میدانوں میں بہتری اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور ان کا بنیادی ویژن پاکستان میں ان شعبوں کا روشن مستقبل ہے۔ اس سلسلے میں ان کے چند معروف منصوبوں میں سے ایک ہے وائز مارکیٹ پاکستان (WiseMarketPakistan)جو ٹیک انڈسٹری میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
تاہم، آپ میں سے کچھ لوگ شاید نہ جانتے ہوں کہ حمزہ مجید کون ہیں اور کس پراجیکٹ کی سربراہی کررہے ہیں؟ تو ملیے حمزہ مجید سے اور جانیے کہ پاکستان کے مستقبل کے بارے اُن کا وژن کیا ہے؟