علی ظفر نے انسٹاگرام پر سیریز کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اپنے کردار ’بوستان خان‘ کی تصویر دکھائی۔ کیپشن میں انہوں نے کردار کے انداز میں لکھا کہ خبردار کیا تھا، ان سے الجھنے کی کوشش نہ کی جائے، کیونکہ بوستان خان کی دنیا میں صرف اس کے اپنے اصول چلتے ہیں۔
ٹیزر میں علی ظفر گھنی مونچھوں اور چشمے کے ساتھ سخت مزاج اور قدرے پراسرار دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا یہ انداز ان کے روایتی رومانوی اور دلکش کرداروں سے خاصا مختلف ہے۔ اس تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ بوستان خان کہانی کا مرکزی کردار ہوگا، مخالف کردار یا کوئی پیچیدہ شخصیت۔
ویب سیریز کی کہانی اور علی ظفر کے کردار کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں، تاہم ان کی نئی جھلک نے ناظرین کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔