الحمرا میں ’’فرینڈز آف سیونٹینز‘‘ تھیٹر ڈرامہ پیش، پہلے ہی شو میں ہاؤس فل

1

اس حوالے سے الحمرا میں “فرینڈز آف سیونٹینز” تھیٹر ڈرامہ پیش کیا گیا، پہلے ہی شو میں ڈرامہ ہاؤس فل رہا اور عوام کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی، جبکہ ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

ڈرامے کی مضبوط کہانی، مؤثر پلاٹ اور معیاری مکالمے اس کی نمایاں خصوصیات قرار دی جا رہی ہیں۔ اس میں 70 کی دہائی کی سماجی زندگی، انسانی رشتوں اور گھریلو ماحول کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں معیاری فیملی تھیٹر کا احیاء حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعلیٰ کا وژن عوام کو شائستہ، معیاری اور بامقصد تفریح فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد لاہوریوں کو فیملی تھیٹر دیکھنے کا موقع ملا ہے جبکہ “فرینڈز آف سیونٹینز” نئی نسل کو ماضی کے معاشرتی رنگوں سے روشناس کرانے کی ایک کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں